ٹیپو سلطان کا سفر آخرت

وہ عالمِ تصور میں میسور کے شیر کو ایک خوفناک دھاڑ کے ساتھ اپنے پرحملہ آور ہوتا دیکھ کر چونک جاتا تھا‘ اسکی سپاہ سرنگا پٹم کے میدان میں جمع ہونے والے سپاہیان اسلام کی نعشوں میں میسور کے شیر کو تلاش کر رہے تھے

مسلمانوں کے ملک میں پرندے بھوک سے نا مر جائیں

زیر نظر تصویر ترکی کی ہے جہاں ایک بہت پرانی اسلامی روایت ابھی تک زندہ ہے کہ جب سردی کا عروج ہو اور پہاڑوں پر برف پڑ جائے تو یہ لوگ چوٹیوں پر چڑھ کر اس وقت تک دانہ پھیلاتے رہتے ہیں جب تک برفباری ہوتی رہے۔ اور یہ اس لیئے ہے کہ پرندے اس موسم میں کہیں بھوک سے نا مر جائیں۔

پاپا نے پادری بنانا چاہا ۔۔۔مگر۔۔۔؟

میں اپنے کسی کام کے سلسلہ میں ’’تیونس‘‘ گیا۔ میں اپنے یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ یہاں کے ایک گاؤں میں تھا۔ وہاں ہم دوست اکٹھے کھا پی رہے تھے۔ گپ شپ لگا رہے تھے کہ اچانک اذان کی آواز بلند ہوئی اللہ اکبر اللہ اکبر۔۔۔

داستان ایک متکبر کی

سبحان الله ! یہ تھا اسلام کا انصاف

میں اپنا ثواب نہیں بیچوں گا

عموریہ کی جنگ میں پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ

28 نومبر، 2012

اتنے گھاٹے کی ’چوائس‘بھی کر لو گے کیا؟


چوائس‘Choice
تم جو بے چارگی کی حدوں سے پرے 
بے ضمیری کے قدموں کو چھونے لگے 
جب لٹیرے دریچوں تلک آ گئے
تم نے بھائیوں کی گردن کو آگے کیا 
اپنےبوٹوں‘ پہ گرد آ نہ جائے کہیں 
آنچلوں کو دوپٹوں کو صافی کیا!
تم یہ کہتے ہو چوائس‘  بچی ہی نہ تھی 
میں یہ کہتا ہوں چوائس‘کبھی بھی نہ تھی! 
(بیچ ایمان اور کفر کے، کوئی چوائس بھی ہے؟) 

اے بھلے مانسو!
رک کے سوچو ذرا!
باب تاریخ میں ہم نے اکثر پڑھا
قوم کی زندگی میں کسی موڑ پر 
ایسے لمحے آ چکے بارہا
جب کہیں کوئی چوائس‘بھی بچتی نہی!
جیسے گھر میں تمھارے جو ڈاکو گھسیں 
اور تم کو سرِ  بابآرڈر یہ دیں 

اک ذرا ہٹ رہو 
(ساتھ بلکہ ہمارا بھی دو!)
ہم نے اس گھر کو تاراج کرنا ہے اب
آنچلوں کو بھی ہاں_______نوچ ڈالیں گے ہم 
جس کو چاہیں گے اس کو اٹھا لیں گے ہم

نوکِ خنجر پہ ہی پھر وہ تم سے کہیں 
 ایک لمحہ بچا ہے کہ چوائس کرو
 تم____یا گھر یہ تمہارا____ذرا سوچ لو!؟
پھر بتاؤ مجھے_____ اے کہ دانشورو!
اپنے بھائیوں کی گردن
 بہن کی ردا
اپنے قاتل کو تم پیش کر دو گے کیا؟
ذلتوں کے عوض_____ اپنی جاں کی اماں 
اتنے گھاٹے کی چوائس‘بھی کر لو گے کیا؟

٨ اکتوبر ٢٠٠١ جب ملت اسلامیہ کا ایک طبقہ امریکہ کی صلیبی یلغار کا حصّہ بن گیا اور افغانستان کی اسلامی امارت کے خاتمے کے ساتھ ہی مسلم ممالک پر کفار کے عملی قبضے کے ایک نئے تاریک باب کا آغاز ہو گیا!
کتاب: تمہارا مجھ سے وعدہ تھا!
عنوان: سقوطِ کابل
شاعر: انجینئر احسن عزیز شہید 

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں